عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے،سید جہانگیرشاہ

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنما سید جہانگیرشاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اوردیگر رہنما مسلسل ملک اور اداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں انکے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے،پاک فوج اوردیگر سیکورٹی اداروں کے افسران اوراہلکاروں کی دہشتگردی کے خلاف قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جوان ہمارے قومی ہیروز ہیں جن کی قربانیاں انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سید جہانگیرشاہ نے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے جانی اور مالی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے جس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک فوج اوردیگرسیکورٹی اداروں کے جوان اورافسران اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں اورانشاء اللہ وہ وقت دور نہیں ہے جب ملک سے ملک دہشت گردی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے جوان اورافسران ہمارے قومی ہیرو ہیں جن کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورانشاء اللہ ملک سے جلد ہی فتہ الہندوستان اورفتہ الخوارج کا مکمل صفایا کردیا جائے گا۔ سید جہانگیر شاہ نے کہا کہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مسلسل ملک اوراداروں کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ملک اور اداروں کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انکے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ملک اور قوم کے خلاف سازش کی جرات نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں