ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد ڈویژن کے معروف علمی ادبی و دینی شخصیت ریٹائرڈ ماہر تعلیم پروفیسر عبدالحق ابڑو مختصر علالت کے بعد وفات پا گئے وہ جماعت اسلامی نصیرآباد کے سابق ضلعی امیر پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو، پروفیسر عبدالرحمان ابڑو کے بڑے بھائی گورنمنٹ ٹیچر خلیل احمد ابڑو کے والد، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالقدیر ابڑو، کبیر احمد ابڑو، پروفیسر منصور احمد ابڑو کے چچا تھے جن کی نمازہ جنازہ دینار فٹبال گراونڈ ڈیرہ مراد جمالی میں ادا کر دی گئی نمازہ جنازہ میں جاموٹ قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین سابق صوبائی وزیر میر عبدالماجد ابڑو، ڈاکٹر عبیداللہ ابڑو، جانی ابڑو، میر وارث ابڑو، جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی،خاوند بخش مینگل،ایس ڈی او پی ایچ ای محمد ایوب بھٹو، میر سہنڑان خان جویا سیاسی وسماجی شخصیات سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی محروم کوآبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ فاتحہ خوانی ابڑو ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں جاری ہے۔

