ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) ضلع کچھی کے علاقے رند علی میں ڈاکووں کی لوٹ مار متعدد دکانداروں سے لاکھوں روپے نقدی ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کے خلاف تاجروں کا شدید احتجاج مین قومی شاہراہ بلاک کر دی۔پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے رند علی کیے مین بازار میں گزشتہ شب ڈاکووں کی ہندو دکانداروں سے لوٹ مار ڈاکووں نے جدید اسلحے کے زور پر متعدد دکانداروں سے لاکھوں روپے نقدی سمیت دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعے کے خلاف تاجر برادری کا شدید احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا گیا دکانداروں نے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی میں ملوث ڈاکووں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا جائے۔

