ڈیرہ مراد جمالی،منگولی اورڈیرہ اللہ یارمیں نامعلوم چور ٹریکٹر،رکشہ اور تین موٹرسائیکلیں چوری کرکے فرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈیرہ مراد جمالی،منگولی تمبو اور ڈیرہ اللہ یار میں چوری ڈکیتی لوٹ مار کے مختلف واقعات ایک میسی ٹریکٹر ایک رکشہ اور تین موٹر سائیکلز چوری کر لیے گئے پولیس کے مطابق تمبو خانکوٹ پولیس تھانے کی حدود میں ایک ہی رات تین گاوں گوٹھ حفیظ اللہ عمرانی گوٹھ چینگز خان عمرانی اور گوٹھ شکیل عمرانی مین نا معلوم چور تین موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی کے قریب منگولی پولیس تھانے کی حدود گوٹھ رئیس عبدالرحمان ہانبھی میں گزشتہ شب نا معلوم چوری بشیر احمد ہانبھی کا میسی ٹریکٹر ٹرالی چوری کرکے فرار ہوگئے ڈیرہ اللہ یار سٹی پولیس تھانے کی حدود شہید مراد جمالی کالونی میں نا معلوم مسلح چوری رکشہ چوری کرکے فرار ہوگئے واقعے کے خلاف متاثرین نے ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور رکشے کی برامدگی ملوث چوروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں