سرگودہا(این این آئی)سرگودھا میں موسم سرماکے پیش نظر سوئی گیس صارفین کی سہولت کیلئے کنٹرول روم قائم کردیاگیا جہاں صارفین اپنی شکایات ڈائریکٹ افسران تک بذریعہ 0483221248پہنچاسکیں گے اور تمام شکایات فیڈبیک روزانہ کی بنیادپر چیک کیاجائے گا۔زرائع کے مطابق سوئی نادرن گیس کے ریجنل منیجرحسنین ظفر نے کنٹرول روم افسران کوہدایت کی کہ صارفین کی سوئی گیس کے بارے شکایات کو (24گھنٹے)اندرکیاجائے اورکھانے کے اوقات میں سوئی گیس پریشرکو برقراررکھنے اورصارفین کے مسائل کاحل ایس این جی پی ایل کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ کمپریسرکے استعمال پر 15کنکشن منقطع کئے گے اور علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے۔حکومت پاکستان کی ہدایت پرنئے گھریلوگیس کنکشن کی فراہمی جی جارہی ہے۔اب تک سرگودہاریجن میں تقریباً1100سے زائدکنکشن فراہم کیے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سرگودہا ریجن میں سوئی گیس چوری اور سوئی گیس لاسزکی روک تھام کیلئے ٹی بی ایس میٹرنگ پروجیکٹ پرتیزی سے کام جاری ہے۔FY2025-26میں دفعہ462ت پ کے تحت 2مقدمات درج کروائے گئے اور گیس چوری میں 176,127روپے جرمانہ کیاگیااورگھریلوکنکشن کوکمرشل استعمال کرنے پر633,032روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔گیس چوری کے خلاف تمام شکایات /معلومات پرفوری کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے ریجنل منیجر نے عوام سے اپیل کی کہ سوئی گیس چوری کی فوری اطلاع 048.322440/1199پردیں اورزمہ دارشہری ہونے کاثبوت دیں۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع دہندگان کے ناموں کو خفیہ رکھاجائے گا اور گیس چوری کے خلاف فوری کارروائی اورناقابل ضمانت مقدمات(دفعہ462)کے تحت درج کروائے جائیں گے۔

