تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میر اشرف حسین، محمد بلوچ، ضلعی گوادر کے فنانس سیکرٹری رفیق جمعہ، نیاز بلوچ اور شبیر بلوچ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن بلوچ، صوبائی میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، ضلعی نائب صدر حاجی شوکت دشتی اور جمال بلوچ بھی موجود تھے۔.

