نیشنل پارٹی کے زیراہتمام ہزارہ ٹاون میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شاندار تقریب منعقد ہوا

کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے زیراہتمام ہزارہ ٹاون میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں شاندار تقریب منعقد ہوا تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے سینیٹر جان بلیدی ، نیشنل پارٹی کے صوبائی چہرمین صدر اسلم بلوچ، چنگیز حئی بلوچ ، ڈاکٹر رمضان ہزارہ ، عوض کشتمند ، سید ضیاالدین اور دیگر نے خطاب کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر جان محمد بلیدی نے کہا کہ ہزارہ قوم کو بلوچستان کے دیگر اقوام کے ساتھ مل کر اپنے جدوجہد کو وسیع کرنا چاہیے ، نیشنل عوامی پارٹی کے پلیٹ فارم پہ بلوچستان میں بلوچ پشتون ہزارہ آباد کار سب نے مل کر جدوجہد کی آج ایک بار پھر نیشنل پارٹی بلوچستان میں تمام اقوام کو یکجا کرکے ملک بھر کے مظلوموں کے ساتھ جوڑ کر ظلم جبر اور استحصال کے خلاف برسر پیکار ہیں ، ہزارہ قوم بھی بلوچستان کے دیگر اقوام کی طرح بے شمار مسائل سے دوچار اور حق نمائندگی سے محروم ہے فارم 47 کے ذریعے ان کا حق نمائندگی چھین لی گئی ہے لیکن نیشنل پارٹی ہر فورم پر ہزارہ قوم کی نمائندگی کریگی نیشنل پارٹی آپ کی بھی قومی جماعت ہے ، چہرمین اسلم بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی بدحالی ، پسماندگی اور جہالت ناانصافی اور استحصال کی بدولت ہے اس ناانصافی اور جہالت کے خلاف ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی چاہیے، بلوچستان کے امیر ترین خطہ سے تعلق رکھنے والے بلوچستان کے باسی روزگار کے حصول کے لیے دیار غیر میں ٹھوکریں کھا رہے ہیں ، جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چنگیز حئی بلوچ نے کہا کہ ہزارہ قوم بےشمار مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں پانی ، بجلی ، گیس ، شناختی کارڈ ، پاسپورٹ جیسے مشکلات سے دوچار ہیں جس کے نیشنل پارٹی ہزارہ قوم کے ساتھ بھر پور انداز میں ساتھ ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں