کوئٹہ (رپورٹر) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چہرمین اسلم بلوچ ، سینیٹر جان بلیدی صوبائی کسان سیکریٹری حاجی فاروق شاہوانی اور سریاب کے دیگر دوستوں کی مسلسل کاوشوں اور رابطوں کے باعث سریاب میں نیشنل پارٹی کی زبردست انٹری مختلف سیاسی جماعتوں سے استعفی دیکر نیشنل پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے ، 16 دسمبر بروز منگل سہہ پہر تین بجے ایک شمولیتی پروگرام میں سریاب کے سیاسی اور قبائلی گھرانے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت اپنے عمائدین اور دوستوں سمیت نیشنل پارٹی میں شامل ہونگے جبکہ 23 دسمبر بروز بدھ دوپہر دو بجے گرینڈ شمولیتی اجتماع ہوگا جس میں اہم سیاسی و قبائلی شخصیات اپنے عمائدین ، رفقا اور سینکڑوں سیاسی کارکنوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شامل ہونگے

