خاران: سنی علماء کونسل کے زیر اہتمام مدحِ صحابہ و مطالباتی جلوس، خلفائے راشدین پر عام تعطیل کا مطالبہ

خاران ( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )سنی علماء کونسل ضلع خاران کے زیرِ اہتمام مدرسہ قاسمیہ سے مدحِ صحابہ و مطالباتی جلوس نکالا گیا جلوس مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جلوس کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا ہوئے تھے جبکہ جلوس کی قیادت سنی علماء کونسل ضلع خاران کے نائب صدر مولانا حافظ ظاہر احمد کررہے تھے جلوس کے شرکاء سے سنی علماء کونسل ضلع خاران کے نائب صدر حافظ ظاہر احمد، ضلعی سرپرست مولانا غازی عبد الرشید، مولانا محمد اسماعیل، مولانا نجیب اللہ توحیدی اور مولوی فضل اللہ شاہوانی نے خطاب کی شرکاء سے مقررین نے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان و عظمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے ہر نازک موقع پر رسولِ اکرم ﷺ کا ساتھ دیا۔ غارِ ثور کی رفاقت ہو یا مال و جان کی بے مثال قربانی، آپؓ ہمیشہ سب سے آگے رہے۔ آپؓ کو صدیق کا لقب اس لیے ملا کہ آپؓ نے ہر حال میں نبی کریم ﷺ کی بلا تردد تصدیق کی۔ خلافت کے دور میں ارتداد کے فتنے کا خاتمہ اور منکرینِ زکوٰۃ کے خلاف مضبوط موقف اختیار کر کے آپؓ نے امت کی وحدت کو محفوظ رکھا۔مقررین نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا کہ جس طرح ملک بھر میں مختلف ایام سرکاری سطح پر منائے جاتے ہیں، اسی طرح یہ ہمارا دیرینہ اور تمام اہلِ سنت کا متفقہ مطالبہ ہے کہ خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ایامِ وفات و شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں