کوئٹہ(رپورٹر) سریاب ھنکین میں نیشنل پارٹی کے سینیٹر جان محمد بلیدی، صوبائی صدر و چیئرمین اسلم بلوچ، صوبائی کسان سیکرٹری حاجی فاروق شاہوانی، نصراللہ بلوچ، حاجی ادریس شاہوانی، ٹکری نثار شاہوانی اور فدا جان بلیدی نے آمد کے موقع پر فرزندِ سریاب ملک فیصل جان شاہوانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران علاقے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سینیٹر جان محمد بلیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں سریاب سیاست کا گڑھ رہا ہے اور یہاں کے عوام نے ہمیشہ سیاسی شعور اور جمہوری اقدار کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی عوامی مسائل کے حل اور مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ جدوجہد کر رہی ہے۔
اس موقع پر عابد بلوچ، بسمل بلوچ، ملک مزمل جان شاہوانی، ٹھیکیدار نصراللہ شاہوانی، اسفند بلوچ، محمد ابراہیم شاہوانی اور عدنان شاہوانی بھی موجود تھے۔

