ایچ ڈی پی وفد کی نیشنل پارٹی قیادت سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

کوئٹہ(رپورٹر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قادر علی نائل کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اسلم بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور دونوں جماعتوں میں رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ایچ ڈی پی کے وفد میں رکن مرکزی کونسل داؤد چنگیزی، رکن ضلعی کونسل گلستان گیزابی اور محمد ایوب شامل تھے۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر و فوکل پرسن برائے بلدیاتی انتخابات ٹی ایم سی چلتن حاجی عطا محمد بنگلزئی ، مرکزی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار، تحصیل صدر حاجی بابل بنگلزئی، ملک نصیر قمبرانی بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں