ژوب،مقامی قبائل کی زمینوں پر افغان مہاجرین کے قبضے کا نوٹس لیا جائے، سردار محمد ایوب مندوخیل

ژوب (این این آئی) چیف آف مندوخیل سردار محمد ایوب مندوخیل نے معتبرین حاجی محمد اسلم مولوی امان اللہ ملک حاجی رحیم خان سدو گل ملک نور خان ملک احسان الحق حاجی دوست محمد حاجی نصر اللہ ملک تیمور خان عبدالرحمان شیخ عبدالحلیم ملا احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے انخلا کی کاروائیوں کا خیر مقدم اور تائید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں سے بیدخل کئے جانے والے افغان مہاجرین بھاگ کر ہمارے جدی پدری علاقے گل کچھ سمبازہ نیم پڑاو گاڑداو اور طور راغہ میں آباد ہونے کی مذموم کوشش میں تعمیرات بندات اور بورنگ لگا رہے ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جس سے ضلعی انتظامیہ کی پشت پناہی ثابت ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم مندوخیل قبائل وفاقی صوبائی حکومت اور تمام ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان افغان مہاجرین کی مندوخیل قبیلے کی جدی پدری شمینوں پر ناجائز قبضے اور آباد کاری کا نوٹس لیتے ہوئے روکا جائے انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کو مکمل طور پر افغانستان بھیجنے کا مستقل انتظام کیا جائے اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو مندوخیل ابیلہ سمبازہ میں جمع ہو کر احتجاج اور اس ناروا عمل کی مزاحمت کریگی انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی اس قبضے اور غیر قانونی عمل سے بڑے تصادم کا خطرہ پیدا یو گیا ہے یہ افغان مہاجرین قومی سلامتی کیلئے بھی خطرہ ہے انہی فغان پاوندے اس سے قبل سیکورٹی فورسز پر حملوں اور جوانوں کی شہادت میں ملوث رہے ہیں یہی لوگ دہشت گردوں کے سہولت کار بھی رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں