کوئٹہ شہر میں کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو ترجمان

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے کھمبوں کی تنصیب اور لائنوں کی شفٹنگ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں 16دسمبر(بروزمنگل) سریاب گرڈاسٹیشن کے11kvکرانی، ہزارہ ٹاون، سریاب ون، سریاب ٹو، واسا، سمنگلی ایکسپریس، انڈسٹریل اورسرکی روڈفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہیگی نیز اسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvجبل نور، ویسٹرن بائی پاس، داریم، خروٹ آباد، دوستین فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے شہبازٹاون، عالم خان، نواں کلی اور مالک فیڈروں سے صبح10:30بجے تاد وپہر2:30بجے جبکہ انڈسٹریل گرڈکے سریاب مل، واسا، ایف جی ایس، شموزئی، شاہنواز، اولڈاورنیو میاں غنڈی فیڈرزسے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ 17دسمبرکو (بروزبدھ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kvائیرپورٹ روڈ، تکاتو، ادیان، چشمہ، عمر، واسا فیڈرجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈکے جناح ٹاون، ملک پلانٹ، شہبازٹاون، جی او آرکالونی فیڈروں سے صبح10:30بجے تادوپہر2:30 بجے نیز اُسی روز زرغون گرڈاسٹیشن کے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔اسکے علاوہ مختلف گرڈاسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنز پر ضروری نوعیت کے مرمتی کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 16دسمبر(بروزمنگل) جھل مگسی اور اسپلنجی گرڈ اسٹیشنوں سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ 17دسمبرکو 132Kvزیارت اور بھاگ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن 12بجے تک جبکہ دالبندین اور چاغی گرڈاسٹیشنوں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے بجلی بندش پر زحمت کیلئے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں