لاہور (این این آئی)سانحہ آرمی پبلک سکول اور سقوم ڈھاکہ سے متعلق قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔مسلم لیگ (ن) کے چیف وہپ رانا ارشد کی جانب سے جمع کرائی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 16دسمبر پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہیجو ہمیں سانحہ آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ قومی یکجہتی اور اتحاد ہی وہ راستہ ہے جو ہمیں ہر آزمائش میں سرخرو کر سکتا ہے، آرمی پبلک سکول کے معصوم شہداء کی قربانیاں آج بھی ہمارے دلوں میں دہشتگردی کے خلاف عزم کو جلا بخش رہی ہیں، افواج پاکستان اور قوم نے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جو قربانیاں دی ہیں وہ بے مثال ہیں،ہمارا عزم اپنے پیارے وطن کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے ہمیشہ کے لیے پاک کرنا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہسقوط ڈھاکہ ہمیں یہ سبق دیتا ہے کہ قومی یکجہتی اور اتحاد ہی پاکستان کی سالمیت کی ضمانت ہے، ہمیں بحیثیت قوم ذاتی، سیاسی، گروہی اختلاف اور مفادات کو پس پشت ڈال کر سب کو مل کر آگے بڑھنا ہو گا، نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں، قوم ہمت اور جرات کے علمدار فیلڈ مارشل حافظ جنرل عاصم منیر اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،نوجوانوں سے اپیل ہے کہ اپنے ملک کو در پیش ہر بحران کا حوصلے اور تدبر سے سامنا کریں، یہ وطن ہم سب کا ہے، اس کی ترقی و استحکام ناگزیر اور ہم سب کی ذمہ داری ہے، اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔

