کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلدیاتی الیکشن سیل کے سربراہ و آفس انچارج سینیٹر روزی خان کاکڑ سے منگل کو پارٹی کے صوبائی رہنما حاجی خان محمد بڑیچ نے الیکشن سیل میں ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر حاجی خان محمد بڑیچ نے لالا روزی خان کاکڑ کو بلدیاتی الیکشن سیل کا سربراہ اور آفس انچارج مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر کوئٹہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ حاجی خان محمد بڑیچ نے جاری انتخابی تیاریوں سے متعلق لالا روزی خان کاکڑ کو آگاہ کیا۔دونوں رہنماوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی پاکستان پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے رہی ہے عوام پیپلز پارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ عوام کی خدمت کو جاری رکھا جاسکے۔

