کوئٹہ(رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف PTI کے وفد نے مرکزی رہنما سردار دودا خان شاہوانی کی سربراہی میں نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئ بلوچ اور ممبر مرکزی کمیٹی حاجی عبدالصمد بلوچ سے پارٹی کی رجسٹریشن اینڈ ڈیٹا بیس آفیس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی اور دونوں جماعتوں میں رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا اور ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا پی ٹی آئی کے وفد میں ضلعی اور کوہیٹہ ڈویژن کے عہداران سمیت شابو عالمو کلی برات کلی پاہندخان ارباب ٹاؤن اور سمنگلی روڈ کے بلدیاتی امیدواران شامل تھےاس موقع پر نیشنل پارٹی کےصوبائی ترجمان عبید اللہ لاشاری ،صوبائی یوتھ سیکریٹری محمود رند ،میر عنایت بزدار،حاجی لونگ خان، آ صف جان مسیح بہادر خان شاہوانی حیدرجان شاہوانی خالد بلوچ بیبرگ بلوچ اور علاقے کی سماجی و مذھبی رہنما حافظ دھنی بخش سنجرانی سمیت علاقے کے دیگر ساتھی بھی موجود تھے

