بلوچستان میں امن کے لیے نیشنل پارٹی کا سنجیدہ سیاسی موقف

کوئٹہ(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے زیراہتمام کیچی بیگ میں ممتاز سیاسی و قبائلی شخصیت مرحوم ملک یار محمد شاہوانی کی رہائش گاہ پر شمولیتی تقریب منعقد ہوا تقریب کے دوران ملک یار محمد شاہوانی مرحوم کے فرزند ملک شہر یار شاہوانی نے اپنے رفقا اور عمائدین کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل میر کبیر محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سریاب روز اول سے بلوچ نیشنلزم کا گڑھ رہاہے اور ہر مشکل وقت میں سریاب کے باشعور وطن دوست لوگ بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں آج میں نیشنل پارٹی کو سیلاب میں بھرپور پزیرائی حاصل ہے ، تقریب سے سینیٹر جان محمد بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں کشت و خون کا بازار گرم ہے بدامنی عروج پر ہے ہر طرف خوف کا سماں ہے ہر گلی میں لاشیں گررہی ہیں ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے سنجیدہ سیاست واضع موقف اور پرعزم قیادت کی ضرورت ہے جو سنجیدگی اور سیاسی بالیدگی کے ساتھ قوم کو اس بدترین صورتحال سے نجات دلائے نیشنل پارٹی کے پاس واضع موقف اور نظریاتی قیادت موجود ہے اور نیشنل پارٹی اس فریضہ کو احسن طریقے سے نبھا سکتی ہےنیشنل پارٹی کےصوبائی صدر چہرمین اسلم بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نفرتوں کے مینار کھڑی کرکے امن اور محبت کو فروغ نہیں دیا جاسکتا ہرشب بلوچ کے گھروں پہ چھاپے ان کے بچوں کو لاپتہ کرنا نوجوانوں کو خوف میں مبتلا کرکے بغاوت پہ اکسان پھر اس کی نسل کشی کرنا حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے ، انہوں نے واضع کیا بلوچستان میں بسنے والے لوگوں کے مابین منافرت کرنے والوں کے مفادات جب یکساں ہوتے ہیں تو یہ موری طورپر یکجا ہوجاتے ہیں اور جب ان کے مفادت آپس میں ٹکراتے پیں تو گھسے پٹے نعروں سے لوگوں کو آپس میں الجھاتے پیں اب لوگوں نے ان کے عزائم کو سمجھا ہے اور ان سے سیاسی وابستگی ختم کررہے پیں ، تقریب سے ملک شہیار شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک سیاسی و نظریاتی جماعت ہے اس کی قیادت باکردار اور لکھے پڑھے سیاسی کارکنوں پر مشتمل ہے اور اجتماعی قیادت کا قائل ہے اس لیئے اپنے دوستوں کے ہمراہ نیشنل پارٹی میں شامل ہوکر اس جدوجہد کو آگے بڑھاہینگے ۔جلسہ سےصوبائی جنرل سیکریٹری چنگیز حئی بلوچ ، ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطامحمد بنگلزئی ، چہرمین محراب ، عبدالرسول بلوچ ، حاجی فاروق شاہوانی نصراللہ بلوچ ملک منظور شاہوانی رحمت اللہ حاجی عبدالواحد شاہوانی اسلم جتک نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما ممتاز قبائلی شخصیت ملک سیف شاہوانی ضیا جان شاہوانی قیوم سجن حاجی ادریس شاہوانی بھی موجود تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں