گوادر (رپورٹر) بی این پی گوادر کے سینیئر رہنما شئے مختار بلوچ کو بلا مقابلہ ضلعی چیئرمین منتخب ہونے پر بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
ہم اس اعتماد کو شئے مختار بلوچ کی طویل جدوجہد، سیاسی بصیرت اور پارٹی و عوام کے لیے خدمات کا اعتراف سمجھتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ بطور ضلعی چیئرمین بی این پی کی نظریاتی سیاست کو مزید مضبوط کریں گے، پارٹی کارکنوں کو مقدم رکھتے ہوئے گوادر اور پورے ضلع کے عوام کے حقوق کے لیے بھرپور اور مؤثر کردار ادا کریں گے۔
اللہ تعالیٰ انہیں اس ذمہ داری میں کامیابی، استقامت اور عوامی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل گوادر

