تربت: میر حمل بلوچ نے حاجی صوفی فقیر محمد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا

تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر حمل بلوچ نے حاجی سلیم فقیر اور منیجر الفلاح بینک تربت خلیل فقیر کے والد حاجی صوفی فقیر محمد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں میر حمل بلوچ نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور تمام سوگواران سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، نیک سیرت اور قابلِ احترام شخصیت تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں