بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کروانے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔رہنما مسلم لیگ ن یونس بلوچ نے بتایاکہ بلوچستان عوامی پارٹی‘ پیپلز پارٹی‘ مسلم لیگ ن نے پٹیشن دائر کردی ہے جبکہ اے این پی اور پشتونخوا نیشنل پارٹی نے بھی پٹیشن دائر کی ہے درخواست گزارکا کہنا تھاکہ ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں موسمی صورتحال اورووٹرلسٹوں کے مسائل کیوجہ سے الیکشن نہیں ہوسکتے، صوبے میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتاہے اس لئے عدالت سے رجوع کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت اور سیاسی جماعتیں، امیدوار کہہ رہے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات موخرکیے جائیں تو اس میں کیا حرج ہے۔ یونس بلوچ نے کہا کہ شہر کے کئی حلقے ایسے ہیں جن میں امیدواروں نے کاغذات ہی جمع نہیں کروائے ساتھ ہی پیچیدہ قانون کے تحت جب تک میئر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا اس کے بعد صرف چند ماہ میں بلدیاتی اداروں کی معیاد مکمل ہو جائیگا۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی پٹیشن پر آج جمعرات کو سماعت متوقع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں