ٹرک ہڑتال کے خاتمے کے لیے سردار محمد یعقوب خان ناصر کی وفاقی وزیر کمیونیکیشن علیم خان سے ملاقات

لورالائی (این این آئی) بلوچستان پنجاب سمیت دیگر علاقوں میں ٹرک مالکان کی جاری ہڑتال کے باعث درپیش مسائل کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے اسلام اباد میں وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان سے ملاقات کی ملاقات میں ملک بھر میں ٹرانسپورٹ اور سپلائی چین متاثر ہونے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار محمد یعقوب خان ناصر نے وفاقی وزیر پر زور دیا کہ ٹرک مالکان کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سنیں اور فوری اقدامات کے ذریعے ہڑتال کو جلد از جلد ختم کرایا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکیوفاقی وزیر علیم خان نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ حکومت ٹرک مالکان کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہے اور جلد کوئی مثبت پیش رفت سامنے آئے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں