گوادر: نیشنل پارٹی نے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گوادر کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی

گوادر (رپورٹر)نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کے ترجمان نے پاکستان پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع گوادر کے نومنتخب صدر حاجی قادر جان اور جنرل سیکرٹری عظیم گل سمیت پوری ضلعی کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت باہمی اتحاد، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کرے گی۔ ترجمان نے کہا کہ پیرا میڈیکل اسٹاف اور عوامی صحت کے مسائل کے حل میں ایسوسی ایشن کا کردار مزید مضبوط ہوگا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔
ترجمان نیشنل پارٹی تحصیل گوادر

اپنا تبصرہ بھیجیں