بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین بی ڈی اے جاوید خان کی تقرری کو معطل کرنے کا حکم دے دیا

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئررمین بی ڈی اے جاوید خان کی تقرری کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمدکامران ملاخیل اور جسٹس نجم مینگل پر مشتمل بینچ نے کیپٹن ریٹائرڈ جاوید خان کی بعدازریٹائرمنٹ بطورچیئررمین بی ڈی اے تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حکم دیا کہ جاوید خان کی بطورچیئرمین بی ڈی اے تقرری کومعطل کیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ صرف بلوچستان سول سروس اورسیکریٹریٹ سروس کیڈرزکے مساوی گریڈکاافسرچیئرمین بی ڈی اے مقررکیاجاسکتا ہے موجودہ چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریٹائرمنٹ کے بعدمحکمہ کے ملازم نہیں رہے و زیرِ اعلی کی خواہش پرجاوید خان کی خدمات کا تسلسل اور توسیع ممکن نہیں،عدالت نے حکم دیا کہ چیف سیکرٹری اور اعلی حکام کا چیئرمین بی ڈی اے کاتقررقوانین اورقواعد سے مطابقت نہیں رکھتا جاوید خان کا 6فروری کابطور ڈائریکٹرسروسزاوریکم مارچ 2025 کا چیئرمین بی ڈی اے کانوٹیفکیشن معطل کیاجاتاہے،عدالت نے حکم دیا کہ حکومت درمیانی مدت میں بوقت ضرورت چیئرمین یاقائم مقام چیئرمین کاتقرر کرسکتی ہے حکومت چیئرمین بی ڈی اے کی تقرری وضع کئے گئے قواعد کے مطابق کرے۔واض رہے کہ جاویدخان کی بطورچیئرمین بی ڈی اے تعیناتی کوجلیل احمداورسلیم لاشاری ایڈووکیٹ نے چیلنج کیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں