کچھ جماعتیں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواستیں کرکے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے رستے میں رکاوٹ بن رہی ہیں ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

کوئٹہ (این این آئی) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد بلدیاتی امیدواروں کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اس سلسلے میں زرغون ٹاون اور چلتن ٹاون کے رہائشی اور کوئٹہ شہر کے شہریوں کی بھرپور حمایت و تعاون کا تسلسل بھی جاری ہے مختلف محلوں، گلیوں اور علاقوں میں کارنر میٹنگ، اجلاس اور حمایتی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے۰ جس سے پارٹی چئیرمین عبدالخالق ہزار، نائب چئیرمین اول مرزاحسین ہزارہ، نائب چئیرمین عزیزاللہ ہزارہ، جنرل سکیرٹری احمد علی کوہزاد، ڈپٹی سکیرٹری محمد رضا ہزارہ، یونس چنگیزی، غلام رضا ہزارہ، محترمہ سیما بتول، عاطفہ صادق، آصفہ اراکین ضلعی کونسل پارٹی کے نامزد امیدواروں معززین اور معتبرین نے مختلف کارنر میٹنگوں، اجلاسوں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو عوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کیلئے صف اول کا کردار ادا کرنا چاہئیے یہ کونسی سیاسی جماعتیں ہے جو بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواستیں کرکے عوام کو اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے راستے کی رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں مسلط صوبائی حکومت کی درخواستیں تو سمجھ آرہی ہے کہ اس حکومت کو یقین ہے کہ انکا بانڈہ سر بازار پوٹنے لگا ہے اور کوئٹہ کے شہری ہر صورت میں اس دفعہ اپنی رائے کی حفاظت کی ٹھان لی ہے مگر سیاسی جماعتیں کیوں عوامی حقوق سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۰ انھوں نے کہا کہ انتخابات ہونے چاہئے اور نچلی سطح کے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کرکے شہری تعمیر و ترقی میں بلدیاتی اداروں کو فعال کردار ملنا چاہئے، خصوصا ضلع کوئٹہ کے شہریوں کو انکے مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی اداروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۰ اس مقصد کیلئے پارٹی بھرپور مہم چلاکر عوامی رائے عامہ ہموار کرنے اور اپنی سیاسی جدوجہد و سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے بھرپور تعاون و حمایت کا طلبگار ہے۰ رہنماوں نے کہا کہ عوام کے مکمل حمایت اور جوش و جذبے کے اظہار سے واضح ہورہا ہے کہ ایچ ڈی پی کے نامزد امیدواروں کو بڑی تعداد میں کامیابی حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں