ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے احکامات کی روشنی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

ڈیرہ بگٹی( نمائندہ)کھلی کچہری میں ایف سی سوئی رائفلز کے میجر باسط، اسسٹنٹ کمشنر سوئی سمیت تمام متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی، جبکہ سوئی کے قبائلی معتمدین اور عوام کی بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سوئی نے عوامی مسائل کو تفصیل سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ پیش کی جانے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا
شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور شکایات حکام کے سامنے رکھیں، جن پر متعلقہ افسران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے
یہ کھلی کچہری عوام اور انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینے، شفاف حکمرانی کے قیام اور مؤثر انتظامی نظام کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم اور مثبت قدم ہے، جو عوامی مسائل کے بروقت حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں