لسبیلہ(بیوروچیف حفیظ دانش)اوتھل بازار میں آوارہ جانوروں کی یلغار شہریوں کا جینا محال ہوگیااوتھل بازار اور گرد و نواح میں آوارہ جانوروں کی بھرمار نے شہریوں کا سکون چھین لیا ہے۔ سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں بلا روک ٹوک گھومتے یہ جانور نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل ڈال رہے ہیں بلکہ کئی بار حادثات کا سبب بھی بن چکے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آوارہ گائیں، بیل اور دیگر جانور اکثر بازار کے بیچوں بیچ آجاتے ہیں، جس سے بزرگ، خواتین بچے اور دکاندار شدید پریشان ہوتے ہیں۔ متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو شکایات درج کروائی گئیں، مگر تاحال کوئی موثر اقدام نہیں اٹھایا گیا۔عوامی حلقوں نے ڈی سی لسبیلہ حکام چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی چیف آفیسر اوتھل حاجی محمد خان دودا سے فوری نوٹس لینے اور آوارہ جانوروں کو قابو میں لانے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو۔

