سبی(اللہ داد)ایس ڈی پی او سبی اشرف جمالی نے ایس ایچ او سٹی غلام علی ابڑو٬انسپیکٹر راجہ وقاص٬سب انسپیکٹر سید منورعلی شاہ٬٬چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردارمحمدخان خجک٬اے ایس آئی منور علی گشکوری٬ و دیگر آفیسران کے ہمراہ سٹی تھانہ میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہاہے کہ گزشتہ روز چوری کی واردات کرتے ہوۓ ایک بچے کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا جس سے تفتیش کے دوران چوری ڈکیتی میں ملوث افراد کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے ڈکیت کا سرغنہ غلام محمد مری اور علی حسن مہر کو گرفتار کیاگیا تفتیش کرنے پر پولیس کی ٹیم فوری طور پر حرکت میں آگئی ایس ایچ او کی سربراہی میں جوانوں نے قریبی گاؤں سامیزئی کے قریب بیٹھے خانہ بدوشوں کے جگیوں پر چھاپہ مارا دوران چھاپہ ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی جوانوں کی ہمت جواں مردی اور بہترین حکمت عملی کے باعث چوروں کا سرغنہ اور ایک ساتھی کو گرفتار کیا گیا اور ٹھکانے سے پانچ چوری اور دس ڈکیتی کے موٹرسائیکل برآمد کیے ایس ڈی پی نے مذید بتایا کہ ملزمان سے مذید تفتیش بھی جاری ہے اور مذید گرفتاریاں اور اہم انکشافات متوقع ہیں انہوں نے بتایا کہ ایک اور کاروائی میں پولیس نے نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت ایک ملزم ذاہد ہاڑہ سے دس ہزار دس گرام پختہ چرس برآمد کے مقدمہ درج کیا ایس ڈی پی اشرف جمالی نے کہاہے گزشتہ چند ہفتوں سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھاگیا مگر ہمارے حوضلے پست نہیں ہوۓ ہماری ٹیم نے بہترین حکمت عملی سے کامیاب کاروائی کرکے پولیس کا مورال فخرسے بلند کیا انہوں نے کہاہے کہ عوام کو چوروں اور ڈاکووں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے قانون سے بڑھ کر کوئی نہیںملزمان سے مزید انکشافات متوقع ہیں بہت جلد عوام کو ایک اور کامیاب کاروائی کی خوشخبری سنائیں گے

