سبی پولیس نے نہ صرف سبی بلکہ پورے صوبے میں پولیس کا سر فخر سے بلند کیاہے سردار محمدخان خجک‎

سبی(اللہ داد)چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمدخان خجک نے سبی پولیس کی اہم اور کامیاب کاروائی پر سبی پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہاہے کہ سبی پولیس نے نہ صرف سبی بلکہ پورے صوبے میں پولیس کا سر فخر سے بلند کیاہے چوری اور ڈکیتی کے واقعات میں ملوث ملزمان سے درجن سے زائد موٹرسائیکل برآمد کرکے پولیس کا نام فخر سے بلند کیاہےموٹرسائیکل شہریوں سے چوری اور اسلحہ کے زور پر چھینے گۓ اور عوام میں شدید بے چینی پائی گئی تھی یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز سٹی تھانہ میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی اہم پریس کانفرنس میں شرکت کرکے کہیں انکا کہنا تھا کہ بحیثیت چئیرمین میونسپل کمیٹی اور علاقائی معتبر پولیس کو اس اہم اور کامیاب کروائی پرںارکباد پیش کرتاہے انہوں نے کہا کہ اپنے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اپنی جانب سے پولیس ایف سٹی کیمرے نصب کراۓ ہیں اور بہت جلد مذید کیمرے بھی نصب کریں گے انہوں نے اپنی جانب سے ہر تعاون کی یقین دیہانی کرائی ہے سردار محمدخان خجک نے ایس ایس پی سبی ڈپٹی انسپیکٹر جنرل آف پولیس اور انسپیکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان سے کامیاب کاروائی پر حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے تاکہ جوانوں کی ہمت اور جواں مردی کی دادرسی ہو چئیرمین میونسپل کمیٹی سبی سردار محمدخان خجک نے اپنی جانب سے اہم اور کامیاب کاروائی پر کاروائی میں شامل آفیسران اور جوانوں کے لیے نقد پچاس ہزار روپے انعام کا اعلان کر کے انکی حوصلہ بلندی کی

اپنا تبصرہ بھیجیں