کوئٹہ(این این آئی) قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے مرحوم چیف جسٹس صلاح الدین کی صاحبزادی اور نادرا کے سابق ایڈوائزر شہاب دین کی اہلیہ زرتاج صلاح الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

