تمبو،ٹریفک حادثے میں قبائلی رہنماء جاں بحق،2افرادزخمی

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) تمبو کے علاقے میں ٹریفک حادثہ قبائلی رہنماء جانبحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق تمبو منجھو شوری پولیس تھانے کی حدود بالان شاخ کے قریب ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری پر دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم منجھو شوری کا زمین دار اور قبائلی شخصیت میر علی گل منجھو موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع پر منجھو شوری پولیس جاے وقوع پر پہنچ کر مرنیوالے اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعیش ورثاء کے حوالے کر دی گئی واقعے کے بارے میں مذید تحقیقات منجھو شوری پولیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں