تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے حاجی فقیر محمد کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما واجہ انور جان، صوبائی میڈیا سیکریٹری حفیظ علی بخش، محراب مالک، سیف اللہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

