سابق سینیٹر عباس آفریدی گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق ہوگئے

کوہاٹ (این این آئی)کوہاٹ میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے سابق سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔پولیس کے مطابق عباس آفریدی گزشتہ روز اعظم باغ میں گیس لیکج دھماکے میں زخمی ہوئے تھے، بعدازاں انہیں برن سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔دھماکے میں دیگر زخمی ہونے والے 3 افراد زیرِ علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں