سوئی بازار میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ، گراں فروشوں کے خلاف کارروائی

ڈیرہ بگٹی(نمائندہ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جناب زوہیب الحق اور اسسٹنٹ کمشنر سوئی جناب محمد صادق کے خصوصی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سوئی پرائز کنٹرول ٹیم نے سوئی بازار کا دورہ کیا۔

ٹیم نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور سرکاری مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے والے تاجروں کے خلاف فوری کارروائی کی۔ خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کو نوٹس جاری کر کے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اس موقع پر عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ گراں فروشی کی شکایات فوراً متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ مارکیٹ میں نرخوں کا توازن برقرار رکھا جا سکے اور عام لوگوں کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں باقاعدہ مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور اشیائے خورد و نوش عوام کے لیے مناسب نرخوں پر دستیاب رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں