تربت(رپورٹر)نیشنل پارٹی کوشقلات یونٹ کےورکروں نےمیونسپل کارپوریشن تربت ملائی بازاروارڈکے جنرل کونسلر سیداعجاز ملائی سے ان کے گھر ملائی بازار میں ملاقات کی،ملاقات میں سید اعجاز ملائی کی خیریت دریافت کی اوران کو ضمانت پر رہائی ملنےپر مبارک باد پیش کرتےہوئے کہاکہ انشاء اللہ جلد ہی سیداعجازملائی بےگناہ قرار دیئے جائیں گے،انہوں نے کہاکہ سیداعجاز ملائی جیسے سیاسی اورسوشل ورکر علاقے کے منتخب کونسلرکوبلاوجہ کے کرپشن کے کیسز لگاکربدنام کرناقابل مذمت عمل ہے جس کی نیشنل پارٹی کوشقلات یونٹ سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

