کوئٹہ (رپورٹر)یونین کونسل 3 وارڈ نمبر 1 سے نیشنل پارٹی کے امیدوار حاجی عبدالصمد بلوچ نے کلی ابدال حاجی بلوچ خان کی رہائش گاہ پر محمد قاسم اچکزئی محمد آصف خلجی عنایت اللہ خلجی شہریار اچکزئی سمیت دیگر معززین سے ملاقات کی اور الیکشن کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے تمام اقوام سے امید ہے کہ وہ اپنی حمایت کے ساتھ 28 دسمبر کو ہمیں سرخرو کریں گے کیونکہ نیشنل پارٹی تعصب سے بالا تر سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے اور بلوچ پشتون سمیت تمام اقوام اور اقلیت کی مشترکہ سیاسی جماعت ہے جو ہمیشہ بلوچستان میں سیاسی و سماجی رواداری کی بات کرتی ہے اور تعصب سے پاک سماج کی جدوجہد میں روز اول سے مصروف عمل ہے انہوں نے کہا اس سے قبل 2005 میں بھی اہل۔علاقہ نے بھاری اکثریت کے ساتھ اپنے اعتماد کی بنیاد پر علاقے کا ناظم منتخب کیا تھا اور کامیابی کے بعد شب روز علاقے کی عوام کی خدمت کی اور اب بھی علاقے کی حمایت و مدد کے ساتھ کامیابی حاصل ہوگی اس موقع پر محمد قاسم اچکزئی آصف خلجی عنایت خلجی نے یقین دہانی کی کہ ہم کسی صورت آپکو مایوس نہیں کریں گے اور بہت جلد کلی ابدال کے دیگر معززین علاقہ کے ساتھ صلاح مشورہ کرکے مشترکہ لائحہ عمل کے ساتھ آپکی بھرپور حمایت ہوگی اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان عبید لاشاری صوبائی یوتھ سیکریٹری محمود رند پارٹی رہنما عبدالحمید نورزئی بلا مقابلہ امیدواربرائے وارڈ نمبر 2 شہریار نورزئی صوبائی رہنما میرعنایت بزدار نصراللہ رند محمد عمر بلوچ اور علاقے کے سماجی و مذہبی شخصیت حافظ دھنی بخش سنجرانی بھی ہمراہ تھے۔

