کراچی (رپورٹر)نیشنل پارٹی (سندھ) وحدت کے جنرل سیکرٹری مجید ساجدی سینیئر رہنما لالہ حسین بلوچ اور پارٹی کے سابق مرکزی نائب صدر انجنیئر حمید بلوچ کا دورہ ملیر اور اجلاس میں شرکت۔
کراچی کے مقامی لوگوں اور محنت کش عوام کی مفادات کا تحفظ کریں گے۔
ملیر سمیت کراچی کے قدیم باشندوں کے حقوق کی جدو جہد میں ان کا ہر سطح پر ساتھ دیتے رہیں گے۔ نیشنل پارٹی( سندھ) ۔
نیشنل پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری مجید ساجدی، سینیئر رہنما لالہ حسین بلوچ اور نیشنل پارٹی کے سابق مرکزی نائب صدر انجنیئر حمید بلوچ نے گذشتہ دنوں ملیر کےدورے میں کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کی۔۔
اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے رکن اسلم بلوچ، کے علاوہ رؤف بلوچ، یوسف بلوچ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ملیر سمیت کراچی کے قدیم باشندوں کے سیاسی، معاشی تہذیبی اور تاریخی مفادات کا تحفظ نیشنل پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
اس جدوجہد میں پارٹی ہر سطح پر کراچی کے قدیم باشندوں اور محنت کش عوام کے شانہ بشانہ ان کا ساتھ دیتی رہے گی ۔۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح ملیر کے لوگوں کے وسائل کو لوٹا جا رہا ہے وہ انتہائی ناقابل برداشت اور قابل مذمت ہے۔۔
لاکھوں ایکڑ زمین جو ملیر کے اصل وارثوں کی تاریخی ملکیت ہیں کو مختلف اداروں جیسے پورٹ قاسم اسٹیل ملز ایجوکیشن سٹی اور سیٹلائیٹ ٹاؤن کے نام سے لوٹا جا رہا ہے ۔جبکہ بحریہ ٹاؤن ڈیفینس سٹی اور دیگر بلڈرز نے پیپلز پارٹی حکومت کی سرپرستی میں ملیر کے اصل وارثوں کے کئی لاکھ ایکڑ پر زمین پر قبضہ کرکے سرزمین کے اصل وارثوں کے معاشی حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کے قدیم باشندوں کو تعلیم، روزگار، جدید رہائش، پانی بجلی گیس اور دیگر بنیادی سہولتوں سے ہر طرح سے محروم رکھا گیا یے۔۔جو پیپلز پارٹی کی طویل دور حکومت میں ظلم و جبر کی انتہا ہے۔۔
نیشنل پارٹی نہ صرف ہر طرح کی جدو جہد میں کراچی کے قدیم باشندوں کے ساتھ ہوگی بلکہ بہت جلد سیاسی اور جمہوری انداز میں تحریک چلاکر عوام کو متحرک کرے گی ۔
اس مقصد کے لئے وہ کراچی کے قدیم لوگوں کے مفادات کے لئے کام کرنے والے دیگر جمہوری سیاسی سماجی قوتوں اور پارٹیوں کا ایک وسیع البنیاد اتحاد قائم کرنے کے لئے جلد لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ن

