سبی(اللہ داد)اداروں کی ترقی عوامی تعاون سے ممکن ہے شہری پانی کے بل جمع کرا کر ادارے کو مستحکم بنائیں میر محسن بلوچ,ایگزیکٹیو انجنئیرنگ پبلک ہیلتھ میر محسن بلوچ نے کہاہے کہ جب تک شہری اداروں سے تعاون نہیں کریں گےاس وقت تک ادارے ترقی اور خود کفیل نہیں ہوسکتے اداروں کی ترقی شہریوں کے تعاون سے ممکن ہے پی ایچ ای کی جانب سے شہریوں کو گھرگھرپانی کی ترسیل بلا رکاوٹ جاری رکھے ہوۓ ہیں
یہ باتیں ایکسین پبلک ہیلتھ میر محسن بلوچ نے گزشتہ روز ورکنگ جرنلسٹ میڈیا کے صدراللہ دادرند اور جنرل سیکٹری خرم شہزاد سے ملاقات کے دوران کہی دوران ملاقات سب انجنئیر پبلک ہیلتھ جاویدبلوچ اور عبداللہ خان بھی موجود تھے ایکسین پی ایچ ای نے مذید کہا کہ نۓ اسکیمات کے مکمل ہونے سے شہریوں کو پانی کی ترسیل میں جو مشکلات کا سامنہ ہیں وہ ختم ہونگی شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے پانی کے بل فوری جمع کرائیں تاکہ محکمہ مذید مستحکم ہو جب سے چارج سنبھالہ ہے دس فیصد شہری بل جمع نہیں کررہے مگر اس کے باوجود ہم گھر گھر پینے کا صاف پانی نلکوں کے زریعے فراہم کررہے ہیں پانی کی ترسیل کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے مگر شہریوں کو بھی محکمہ سے تعاون یقینی بنانا ہوگا شہری اپنے پانی کے بل جمع کرکے ادارے کو منافع بخش اور خود کفیل بنائیں ایکسین پی ایچ ای کا کہنا تھا کہ شہریوں کے شکایات کا ازالہ فوری طور کررہے ہیں جہاں بھی شکایات موصول ہورہی ہیں فوری عملہ بھیج کر شکایت کا ازالہ کررہے ہیں انہوں نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ اپنے نلکوں کی لائن کو نالیوں سے نہ گزاریں جہاں لیکیج ہو فوری اطلاع کریں عملہ فوری طور کاروائی کرے گا نیو کنیکشن کے لیے متعلقہ ذمہ داروں سے رابطہ کریں غیر قانونی کنیکشن لگانے سے اجتناب کریں دوران چیکنگ اگر غیر قانونی کنیکشن پایا گیا تو قانونی کاروائی عمل میں لائیں گے پانی کو ضائع ہونے سے بچائیں اور اپنے پانی کی لائینوں کو لیگل کرا کر پانی کے بل جمع کرائیں

