ڈی ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان کی اوتھل آمد، کھلی کچہری میں عوامی مسائل سنے گئے

لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) ڈی ڈی آئی جی قلات رینج وزیر خان کی اوتھل آمد کے موقع پر پولیس لائن اوتھل میں انہیں پولیس دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بعد ازاں ان کی زیر صدارت پولیس لائن اوتھل میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں شہریوں، سیاسی و سماجی نمائندوں، اور بلدیاتی نمائندوں علاقائی معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں شہریوں نے موٹر سائیکلوں پر غیر قانونی سرچ لائٹس، لاکھڑا موڑ پر اسپیڈ بریکر، بیلہ بائی پاس پر چیک پوسٹ، ہندو محلہ اوتھل میں سیکیورٹی گیٹ کی تنصیب سمیت دیگر عوامی مسائل پیش کیے۔ ڈی آئی جی وزیر خان نے تمام شکایات غور سے سنیں اور ان کے فوری حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ لسبیلہ کے عوام پرامن اور تعاون کرنے والے ہیں، ان کی خدمت پولیس کا فرض ہے۔انہوں نے پولیس افسران کو سختی سے ہدایت دی کہ عوامی شکایات کو فوری طور پر حل کیا جائے اور عوام کے اعتماد کو بحال رکھا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ۔، ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر، ڈی ایس پی حاصل خان قمبرانی چیئرمین ضلع کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی، وائس چیئرمین سردار غلام فاروق شیخ، سردار امام بخش مانڈڑہ، چیئرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار کاظمی، چیئرمین میونسپل کمیٹی بیلہ شاہجان شاہ، ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، سید حیدر شاہ بخاری، وڈیرہ مولابخش گنگو، وڈیرہ عمر مسور، ڈاکٹر تولارام لاسی ، وڈیرہ غلام نبی گنگو، سردار علی اکبر آچرہ، مبشر عزیز کھوسہ، غلام محمد گلفام دودا، کامریڈ ولی محمد جاموٹ، جیٹھا مگن مل اور دیگر معززین و لسبیلہ پولیس تھانہ جات کے ایس ایچ اوز و ددیگر پولیس افسران موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں