کاشف حیدری کا بلدیاتی انتخابات میں حاجی رحمت علی کی بھرپور حمایت کا اعلان

کوئٹہ (این این آئی) سیاسی و سماجی رہنما ء کاشف حیدری نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں نامزد امیدوار برائے حلقہ 38 وارڈ 1 میں حاجی رحمت علی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا، گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن کے علی آباد روڈ میں نامزد امیدوار برائے حلقہ 38 وارڈ 1 حاجی رحمت علی کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر سیاسی و سماجی رہنما کاشف حیدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی نظام عوامی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے اور اس نظام میں ایسے نمائندوں کا آگے آنا وقت کی ضرورت ہے جو علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، انہوں نے کہا کہ حاجی رحمت علی ایک متحرک، عوام دوست اور خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں، کاشف حیدری نے کہا کہ وارڈ 1 کے عوام اگر اپنے ووٹ کی طاقت سے ایک مخلص اور دیانتدار نمائندے کا انتخاب کریں گے تو علاقے میں ترقیاتی کاموں، صفائی، پانی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، انہوں نے کہا کہ حاجی رحمت علی کی کامیابی دراصل علاقے کے عوام کی کامیابی ہو گی اور وہ منتخب ہو کر عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اس موقع پر علاقہ مکینوں اور معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور حاجی رحمت علی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں