مستونگ(این این آئی)ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ اینیشیٹو کے تحت جاری کاموں پر غور اور فیز ٹو کیلئے ضروری اسکیمات کی تجاویز فائنل کرلیئے گئے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمدافضل سرپرہ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمدجان جمالدینی اسسٹنٹ کمشنر دشت اسد اللہ ڈی ایس پی رفیق حمزہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد اسلم بنگلزئی ایس ڈی او پی ایچ ای ارباب اشرف پرنسپل ڈگری کالج کانک فرید احمد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید احمد سرپرہ ڈی ڈی او ای میل فیصل ندیم زراعت آفیسر شمس الدین علیزئی پرنسپل گرلز کالج کردگاپ پرنسپل سب کیمپس بلوچستان یونیورسٹی فوکل پرسن ڈی سی آفس حفیظ مینگل محمد وسیم و دیگر آفیسران موجود تھے اجلاس میں بی ایس ڈی آئی کے تحت فیز ون کے مختلف محکموں کے توسط سے جاری کاموں کا جائزہ لیاگیا اور ان پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور فیز ٹو کیلئے عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اسکیمات شامل کرلیئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بہرام سلیم نے کہاکہ بی ایس ڈی آئی کے تحت ضلع مستونگ کی عوام کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور ضلعے کی ترقی کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں جس سے یہاں لوگوں کو درپیش صحت و تعلیم پانی جیسی بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور شہر کا انفراسٹکچر کو یقینی بنایا جارہا ہے اس لیئے فیز ون کے بعد فیز ٹو کیلئے بھی محکمہ صحت تعلیم پی ایچ ای بی اینڈ آر لوکل گورنمنٹ و دیگر محکموں میں اسکیمات ڈالے جارہے ہیں جس سے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مدد ملے گا تاہم ان کاموں میں میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا تمام محکموں کے آفیسران و زمہ داران اپنے اپنے محکموں میں جاری بی ایس ڈی آئی پروجیکٹس کے کام کا بخوبی جائزہ لے کر کمی بیشی کی فوری نشاندہی کریں اور متعلقہ زمہ داروں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اجلاس میں بی ایس ڈی آئی فیز ٹو کیلئے ضروری اسکیمات کو فائنل کرکے منظوری کیلئے بجوا دی گئیں جس سے ضلع مستونگ میں مختلف محکموں کے توسط سے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کام کیئے جائینگے۔

