پنجگور میں مسلح افراد نے بینک لوٹ لیاڈی پی او،پولیس کیا کررہی تھی،رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس مائیک سسٹم خراب ہونے کے باعث نصف گھنٹے بعد ہی ملتوی کردیا گیا اسمبلی کا بیشترایجنڈے زیر بحث نہیں آسکا۔ رکن اسمبلی صالح رحمت بلوچ کی جانب سے پنجگور میں بنک لوٹنے کی واردا ت اور بے امنی کی صورتحال پر ایوان کی توجہ مبذول کرنے پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پولیس کے جواب کے بعد مسلح افرادبیس منٹ میں واپس فراد ہوگئے بلوچستان اسمبلی کااجلاس اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدات منعقد ہوا ایوان نے صحافی راجہ مطلوب کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرائی گئی ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ راجہ مطلوب ایک اچھے صحافی اور ہماری میڈیا ٹیم کے ساتھی تھے ان کی اچانک وفات پر ان کے خاندان سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں،نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈررحمت بلوچ کا کہناتھا کہ پنجگور میں مسلح افراد نے بنکوں کولوٹ لیا، اس صورتحال میں ڈی پی او اور پولیس کیا کررہی تھی، اس موقع پروزیراعلی سرفراز بگٹی پنجگور میں مسلح افراد کسٹمر بن کر آئے تھے،مسلح افراد نے 20 منٹ میں کاروائی کی جس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا، ہماری کارروائی پر وہ فرار ہوگئے، میں رکن اسمبلی کو اس واقعہ کی مزید تفصیلات بتا دوں گا،اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے ایوان کو بتایا کہ سوشل میڈیا پراراکین اسمبلی کی کردارکشی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی،اسمبلی کے اجلاس مین محکمہ محنت سے متعلق سوالات متعلقہ صوبائی وزیر کی عدم موجودگی کے باعث موخرکردئیے گئے مائیک سسٹم کی خراب کی باعث اسمبلی کا اجلاس 22دسمبر کی سہ پہرتین تک ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں