سیاسی جماعتوں کا 28 دسمبر کے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے عدالت جانا سمجھ سے بالاتر ،عمل راہ فرار اختیار کرنے کے مترادف ہے، سینیٹر مولانا عبدالواسع

لوالائی (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی میر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہیے بعض سیاسی جماعتوں کا 28 دسمبر کے الیکشن ملتوں کرنے کیلئے عدالت جانا ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے اور یہ عمل الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کے مترادف ہے۔یہ بات انہوں نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ سیاسی میدان میں ہونا چاہیے حکومت کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں گڈ گورنینس کا فقدان ہر شعبے میں واضح نظر آرہا ہے بے روزگاری عام ہے کوئٹہ سمیت صوبے میں پانی کا شدید بحران ہے اور لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نظریات کی سیاست کرنے پر یقین رکھتی ہے ہم کرسی کے پیچھے نہیں بھاگتے بلکہ ہم اسمبلیوں میں بھی اسلام پر پہرا لگانے کیلئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم اپنی جماعت کے شرائط پر منظور کیا تھا لیکن 27 ویں آینی ترمیم کو 73 کے آئین کے اصل روح کے منافی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ اورحکومت فارم 47 کی ہے اسکی آئینی و قانونی حیثیت پر ہر کوئی سوال اٹھا رہا ہے لہذا یہ جعلی مینڈیٹ کے زریعے وجود میں آ ہے جسکو ہم کسی صورت تسلیم نہیں کرتے اس حکومت کے ہوتے ہوئے ملک سیاسی عدم استحکام سیاسی انتشار دہشت گردی بے روزگاری بدامنی اور معاشی بحرانوں کا شکار رہے گا انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اس وقت ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک چوروں سے بھرا پڑا ہے محض عمران خان کے خلاف کاروائی نا انصافی ہے اگر ملک میں آزادانہ و منصفانہ اور ازاد الیکشن کمیشن کی نگرانی میں فوری عام انتخابات کرائے جائیں ورنہ ملک مزید سیاسی دلدل میں رہے گا ہم تمام سیاسی ایشوز کو بات چیت سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں اور تشدد کے کسی صورت قائل نہیں اس مسائل جنم لیتے ہیں بہت جلد حکمران بھی قانون کے شکنجے میں ہونگے اور انکا احتساب عوام کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں