تین روزہ پاکستان فرنیچرلیونگ ایکسپو کا دوسراروزامیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے نمائش کا دورہ کیااورمہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت

کراچی (پریس ریلیز)کراچی کے ایکسپوسینٹرمیں پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش 19 تا 21 دسمبر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر، ہال نمبر 5 اور 6 میں منعقد کی جارہی ہے جس میں فرنیچر سے وابستہ 80 سے زائد معروف کمپنیاں شرکت کررہی ہیں منعم ظفرنے مختلف ہالزکا دورہ کیا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم طفرنے کہا کہ یہ اعلیٰ معیار کی فرنیچر نمائش، جس میں نامور فرنیچر برانڈز، دستکاری، ہوم ڈیکور اور انٹیریئر ڈیزائن شامل ہیں خطے کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستانی ہنرمندوں کی تیارمصنوعات نمائش میں سب سے منفردہیںانہوں نے مزید کہا کہ حکومت اس کاروبار کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کرے فرنیچر کی صنعت کو کاروبار درجا دے ملکی مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تاکہ یہ صنعت پھولے پھلے اور ملک کو ذرمبادلہ حاصل ہو ۔ اس موقع پر(سی ای او، آر ایف ایونٹس ( ڈاکٹر نازش فیصل ،ایس ایم سی پرائیویٹ لمیٹڈ)، ڈاکٹر فیصل ندیم (اعزازی ڈائریکٹر) اورعاصم چوہدری (جی ایم، ماسٹر مولٹی فوم نے بھی شرکت کی اورکہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی پریمیم فرنیچر نمائش ہے، جس میں معروف برانڈز اپنی بہترین فرنیچر کلیکشنز، دستکاری، ہوم ڈیکور اور انٹیریئر ڈیزائن کے جدید رجحانات پیش کریں گے، جو صنعت اور خطے کے لیے ایک نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔تین روزہ نمائش کے دوران پاکستان بھر سے نامور فرنیچر برانڈز شرکت کررہے ہیں اور جدید ڈیزائنز کے مطابق اپنی مصنوعات متعارف کروائیں گے۔یہ شاندار تین روزہ فرنیچر نمائش آر ایف ایونٹس (ایس ایم سی-پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام منعقد کی جا رہی ہے اور 19 تا 21 دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں