کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں بارش کے باعث متعددتیل بردار موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی، سڑک پر سینکڑوں لیٹر ایندھن بہنے سے ٹریفک کی روانی متاثر۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے لک پاس سے سونا خان تھانہ تک بارش کے دوران متعدد موٹر سائیکل بردار تیل سوار پھسل کر زخمی ہوگئے جس کے بعد سڑک پر ڈیزل اور پیٹرل بہنے سے سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ نے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کاروائی شروع کردی جبکہ سڑک پر ٹریفک کی روانی کو بحال کردیاگیا۔

