کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ جوانوں کوجبری غائب کرنا,پھرتشددزدہ لاشیں پھینکنابدترین ظلم ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت,انہیں روزگار,تعلیم وصحت کی سہولیات دیناحکمرانوں کافرض ہے بدقسمتی سے یہاں اس الٹ ہورہاہے بدامنی وبدعنوانی,بارڈربندش زندہ انسانوں کوغائب کرناان مظالم وزیادتیوں کی وجہ سے بلوچستان کے عوام سخت غم وغصے میں ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں کوئٹہ میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ وسائل سے مالامال بلوچستان کے عوام نان شبینہ روزگارتعلیم اورترقی کے محتاج ہیں بلوچستان کے وسائل پراسلام آبادکے طاقتورطبقات قابض ہیں بلوچستان کے عوام کوحق حکمرانی بھی نہیں دی جارہی انسانی معاشی حقوق سے محروم ہیں۔ہم جمہوری مذاہمت جاری رکھیں گے حقوق کے حصول کیلئے ہماری جدوجہدجاری رہے گی بلوچستان کے عوام کوعدل امن انصاف اورحقوق چاہیے چندافرادچندخاندان اسٹبلشمنٹ کیساتھ ملکر وسائل ہڑپ کررہے ہیں۔اس سے قبل امیرجماعت اسلامی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے جناح ٹاؤن کوئٹہ میں واقع ایمبیسیڈر اسلامک اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل جمیل احمد مشوانی،اساتذہ کرام اور طلبہ نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا پْرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ دورے کے دوران پرنسپل جمیل احمد مشوانی نے معزز مہمان کو اسکول کے مختلف شعبہ جات اور کلاس رومز کا تفصیلی دورہ کرایاجہاں تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا گیاطلبہ نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو اپنے درمیان پا کر خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا۔ آخر میں مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ اور کردار سازی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم ہی کی بدولت ہم ترقی حاصل کرسکتے ہیں تعلیم نورروشنی ترقی اورکامیابی کاراستہ ہے عصری تعلیم کیساتھ دینی تعلیم ضروری ہے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

