سبی(این این آئی)سبی کلمہ چوک پرپنچرشاپ میں دھماکہ، 4 افراد زخمی، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقے ریزیڈنسی روڈ کلمہ چوک پر واقع ایک پینچر کی دکان میں ہوا بھرنے والی مشین پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔عینی شاہدین اور مزدور کے مطابق پینچر شاپ پر موجود ہوا کی مشین زیادہ پریشر کے باعث اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس سے دکان مالک اور وہاں موجود دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے باعث مشین کے ٹکڑے دور دور تک بکھر گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمیوں کی شناخت دکان مالک عنایت اللہ گشکوری، ان کے ساتھی سفر گشکوری(سبی) محمد اشرف اچکزئی اور 11 سالہ بچہ معاویہ اچکزئی کے نام سے ہوئی ہے۔جو کوئٹہ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں تبلیغی اجتماع میں شرکت کے بعد اپنے گھر جارہے تھے سول ہسپتال سبی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جہانزیب بلوچ کے مطابق تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔جن کی حالات خطرے سے باہر ہے۔

