28دسمبر کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا،نورالدین کاکڑ

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما و زرغون ٹاون کمیٹی کے رکن نورالدین کاکڑ،سینئر رہنما اختر بلوچ، ڈاکٹر سبحان ترین، نجیب خان اچکزئی،ملکرشید دہوار،یونین کونسل20وارڈ3سے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمدداود خان،یونین کونسل 38 وارڈ نمبر 2 سے پی پی پی کے نامزد امیدوار حاجی شفیق خان نورزئی،ظفر خان داودی اوردیگر نے کہا ہے کہ 28دسمبر کا سورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی ایک بڑی جماعت بن کرسامنے آئے گی،کوئٹہ کے عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ پارٹی انہیں مایوس نہیں کریگی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو یونین کونسل20وارڈ3،یونین کونسل 38 وارڈ نمبر 2 میں پارٹی امیدواروں کے انتخابی دفاتر کے افتتاح اور مختلف وارڈز میں انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی پارٹی کی صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی و جمہوری جماعت ہے جو عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پارٹی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے جس کے مثبت نتائج عوام کے سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بلدیاتی انتخابات میں امیدوار اور پارٹی کے جیالے انتخابی تیاریاں مزید تیز کریں اور گھر گھرجاکر پارٹی کے منشور کو عوام تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے جس طرح بلوچستان کے دیگر اضلاع کے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے انشاء اللہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھی 28دسمبر کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں