خضدار و گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ضلع خضدار اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں