میگھا،مشتاق احمد چھینہ نے نئے سال پر ریلیز کرنے کیلئے گانا ریکارڈ کرا دیا

لاہور(این این آئی) نامور گلوکارہ میگھا اور مشتاق احمد چھینہ نے نئے گانے کی ریکارڈنگ مکمل کر لی جسے 2026کے آغاز میں ریلیز کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ گانے کے بول ”گلاں میں کرنیاں“ ہیں جسے باؤ جی اسٹوڈیو میں ریکارڈ کیا گیا ہے،اس کا میوزک کٹو علی واجد نے ترتیب دیا ہے جبکہ گانے کی شاعری خضر حیات مون کی ہے۔میگھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوبصورت گانے کی صورت میں اپنے پرستاروں کے لئے نئے سال کا تحفہ تیار کیاہے جو انہیں ضرور پسند آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل رہی ہے تو گزشتہ سال کی طرح نئے سال میں بھی اپنے پرستاروں کے لئے بہترین پراجیکٹ لے کر آؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ معیاری کام کروں اور اس پر تسلسل کے ساتھ کاربند ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں