لاہور(این این آئی)نامور اداکارہ ثناء نے فیشن ڈیزائننگ کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔ اداکارہ جو گزشتہ دو سال سے لندن میں مقیم ہیں اب انہوں نے فیشن ڈیزائننگ میں قسمت آزمائی شروع کی ہے۔ثناء نے بطور فیشن ڈیزائنر پہلا لباس تیار کیا ہے اور اسے خود زیب تن کیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ثناء نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ فیشن ڈیزائنر بنوں لیکن شوبز اور بچوں کی مصروفیات کی وجہ سے وقت نہیں مل پا رہا تھا، یہاں آ کر مجھے کچھ وقت میسر آیا ہے تو میں نے اپنے شوق کی تکمیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک اسے اپنی ذات تک محدود رکھا ہے تاہم آنے والے دنوں میں اسے وسعت دینے بارے حتمی فیصلہ کروں گی ۔

